پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

اصل ’پوپائے‘ 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے باڈی بلڈر اور حقیقی زندگی کے ’پوپائے‘ آرلینڈو ڈی سوزا 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برازیل کے باڈی بلڈر آرلینڈو ڈی سوزا خطرناک تیل کے انجیکشن استعمال کرکے اپنے بازوؤں کو دنیا کا سب سے بڑا بنانے کے دعوے کی وجہ سے مشہور تھے۔

ان کے بھتیجے ڈینس گومز نے بتایا کہ وہ گردے کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا ایک گردہ فیل ہوگیا تھا اور کرسمس کی چھٹیوں کے دوران دوسرا گردہ بھی فیل ہوگیا۔

بھتیجے کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔

آرلینڈو کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ان کی موت متعدد اعضا کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ان کے فیس بک پیج پر بھی موت کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ مہربان اور مددگار شخص تھے ان کے مداح ان سے ملتے اور ساتھ فوٹو بنواتے تھے، مداحوں کی جانب سے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں