تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

"اسپائیڈرمین” نے بچی کو چھٹی منزل سے گرنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ : نوجوان نے اسپائیڈر مین کے انداز میں چھ منزلہ عمارت پر چڑھ کر پانچ سالہ بچی کو گرنے سے بچا لیا، جو گھر میں اکیلے ہونے کے باعث بالکونی کے باہر آگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچی کو چھ منزلہ فلیٹ کے باہر پھنس جانے کے بعد حقیقی اسپائیڈر مین نے بچالیا، یہ منظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس کا استقبال ایک ہیرو کی حیثیت سے کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں نے اس کی بہادری کو سراہا،یہ غیر معمولی واقعہ جمعرات کی صبح جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے زیونگونگ میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت کی چھٹی منزل پر ایک بچی بالکونی کے باہر کھڑی ہے جو ذرا سی گھبراہٹ یا غلطی سے نیچے گر سکتی ہے، یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے اپنے طور پر ایک بڑی سی چادر پکڑی اور عمارت کے نیچے کھڑے ہوگئے تاکہ گرنے کی صورت میں بچی کو بچایا جا سکے۔

یہ اطلاع پاس ہی محلے میں کام کرنے والے ہو یونچوان نامی انجینئر کو ملی، اسے پتہ چلا کہ ایک چھوٹی سی بچی بالکونی کے باہر پھنس گئی ہے جو اپنی ماں کی تلاش کے لئے اتفاقی طور پر چھٹی منزل پر اپنے گھر کی بالکونی پر چڑھ گئی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چھوٹی بچی گھر میں اکیلی تھی۔

انجینئر مسٹر ہوجن نے پہلے کسی اور رہائشی کے ساتھ مل کر اس اپارٹمنٹ کا سامنے والا دروازہ زبردستی کھولنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس کے بعد انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا۔

اس کے بعد انجینئر گراؤنڈ فلور پر رہنے والے رہائشی کی کھڑکی سے عمارت پر چڑھ گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجینئر ہو یونچوان خوفزدہ بچی کو بچانے کے لئے ہاتھوں سے عمارت کی کھڑکیوں اور بلاک کے بیرونی حصوں کو پکڑ کر چھٹی منزل تک ایک منٹ سے پہلے کامیابی سے پہنچ گیا اور بچی کو ریسکیو کرکے گھر کے اندر پہچایا۔

مسٹر ہوجن کو ان کی کمپنی نے حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین قرار دیا ہے، اور ان کے اس شاندار کارنامے کے بدلے میں ایک نیا فلیٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت 600،000 یوآن (، 68،997) ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانجینئر مسٹر ہوجن نے بتایا کہ اس بہادری کا عمل ان کے فطری رد عمل کجی وجہ سے ہوا ہے،
کیونکہ صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سارے لوگ بھی یہی کریں گے اور میں نے اس وقت کسی بھی چیز کے بارے میں نہیں سوچا تھا، یہ کرنا ایک عام سی بات ہے۔

Comments

- Advertisement -