تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اصلی نام سے فون نمبر تک؟ شاہ رخ نے گوگل پر سب سچ بتا دیا

کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے جواب دے دیے۔

شاہ رخ خان کا سوشل میڈیا پر 2017 کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے جس سے ان کے فینز بھی محظوظ ہوئے۔

آپ کا اصلی نام کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے حیران کن انکشاف کر دیا اور بتایا کہ میری دادی میرا نام عبدالرحمن رکھنا چاہتی تھیں لیکن میرے والد شاہ رخ خان رکھنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انٹرنیٹ پر بہت سے ناموں سے پکارا جاتا ہے لیکن شاہ رخ خان ہی میرا اصل نام ہے۔

اداکار سے ان کا ذاتی فون نمبر بھی پوچھا گیا جس کے جواب میں شاہ رخ نے اپنا اصلی فون نمبر بتا کر اپنے پرستاروں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فون نمبر 5559960321 ہے جس پر آپ کسی بھی وقت کال کرسکتے ہیں۔ اگر میں آس پاس نہیں ہوں تو ایک پیغام چھوڑیں اور میں آپ کو ایموجی کے ساتھ جواب دوں گا۔

شاہ رخ نے اپنی اہلیہ گوری سے پہلی ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے گوری کو پہلی بار ایک اسکول پارٹی میں دیکھا تھا جس میں لڑکے اور لڑکیاں علیحدہ علیحدہ بیٹھے تھے اس میں گوری اور میرا ایک ساتھ ڈانس تھا اور وہی ہماری پہلی ملاقات تھی۔

اپنی وجہ شہرت سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری شہرت کی وجہ میری خوبصورتی، اداکاری اور بولنے کا انداز وجہ شہرت ہوسکتا ہے۔

کنگ خان سے یہ بھی سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کے جسم پر کوئی ٹیٹو ہے؟ اس سوال کا اداکار نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیٹو سے بہت ڈر لگتا ہے اس لیے ان کے جسم پر کوئی ٹیٹو نہیں ہے تاہم ایک فلم ہیری میٹ سجل کے لیے ان کے دائیں کاندھے پر سینے پر ایک بڑا ٹیٹو بنایا گیا تھا۔

بالی ووڈ کنگ کے پاس پرائیویٹ جیٹ ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس ایسا کچھ نہیں، لیکن مستقبل قریب میں اس کو پانے کے لیے اس پر کام کر رہا ہوں۔ میں صرف اس 1000 کروڑ کی فلم کا انتظار کر رہا ہوں جیسے ہی میں اسے حاصل کروں گا، میں پہلی چیز جو خریدوں گا وہ ایک پرائیویٹ جیٹ ہوگا۔

 

شاہ رخ خان کی فلموں سے ہٹ کر ایک وجہ شہرت ان کا عالیشان گھر ’’منت‘‘ بھی ہے جس کی خریداری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا اس کو خریدنے کے لیے انہوں نے بہت محنت اور جدوجہد کی۔

کیا شاہ رخ گانا گا سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب نے بھی انکے پرستاروں کو حیران کر دیا اور کہا کہ جی ہاں میں گانا گا سکتا ہوں لیکن میں اپنا یہ ٹیلنٹ اس وقت کے لیے سنبھال کر رکھ رہا ہوں جب میرا اداکاری کا جنون ختم ہو جائے گا تو پھر گلوکاری کروں گا۔

Comments

- Advertisement -