لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی ڈیجیٹل کریٹر "ریئل اذان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
نکاح کی ان وائرل ویڈیوز کے بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ کر 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کی ویڈیوز لاکھوں کی تعداد میں دیکھی گئیں۔
تاہم، اب سوشل میڈیا صارفین اور ان کے پرانے فالوورز نے اس نکاح کے پیچھے چھپی حقیقت سے پردہ اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔
صارفین کے مطابق اذان کے نکاح اور مہندی کی یہ تمام تقریبات محض ویوز اور فالوورز حاصل کرنے کے لیے رچایا گیا ایک ڈھونگ (پبلسٹی اسٹنٹ) تھا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں دلہن بننے والی لڑکی اصل میں کوئی لڑکی نہیں بلکہ خود اذان کا چھوٹا بھائی ہے، جو اس سے قبل ان کے پرانے ویلاگز میں بھی نظر آ چکا ہے۔
فالوورز نے دونوں کے چہرے کے نقوش کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹے بھائی کو وگ اور میک اپ پہنا کر دلہن بنایا گیا تھا۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "یہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ وگ پہنا ہوا لڑکا ہے”۔
اگرچہ انفلوئنسر اذان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور نکاح کو سچا قرار دیا ہے، لیکن مداح ان کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا میں پہلے دن سے جانتا تھا کہ یہ ایک لڑکا ہے۔
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا شکر ہے یہ سچی شادی نہیں تھی، ورنہ اس نے تو ہمیں احساسِ کمتری میں مبتلا کر دیا تھا کہ ہم سے اتنے چھوٹے بچے شادیاں کر رہے ہیں۔ اب مجھے سکون ملا ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔


