تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ڈرامے میں دکھائی گئی چیزوں کو نہیں اپنائیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ ڈرامے میں دکھائی گئی چیزوں کو نہیں اپنائیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ شرمین علی، حرا سومرو اور ثنا نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ شرمین علی نے کہا کہ ڈراموں میں جو دکھایا جاتا ہے حقیقی زندگی نہیں ہے لہٰذا جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے ان پر عمل نہ کریں یا انہیں نہ اپنائیں۔

شرمین نے کہا کہ اگر ڈرامے میں ساس بہو پر ظلم کررہی ہے تو یہ چیز نارمل نہیں ہے۔

حرا سومرو نے کہا کہ میرا تعلق سندھ ہے میں لوگوں سے بات کرتی ہوں تو معاشرے میں ہر طرح کے لوگ ہیں، ایسے بھی لوگ بھی موجود ہیں جو ڈرامے میں ہم دکھاتے ہیں ان کی زندگی بالکل ویسی ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہمیں ہر کسی کی زندگی کے بارے میں پتا ہو، کبھی کبھی کسی کی ڈرامے کی کہانیوں کی طرح زندگی ہوتی ہے اور خاصی مشکل ہوتی ہے۔

حرا سومرو نے کہا کہ یہ بات بہت اچھی ہے کہ اب سوشل میڈیا پر لوگ آواز اٹھانے لگے ہیں، ان کو پتا ہے کہ ہمارے سامنے کیا چل رہا ہے، انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ کوئی چیز ہمارے معاشرے کے لیے صحیح نہیں ہے تو اس کو جانے دیں۔

اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ چینل انٹرٹینمنٹ چینل ہیں کوئی نیوز چینل نہیں ہے، آپ کو ڈراموں میں انٹرٹینمنٹ ہی دکھایا جائے گا ہم یہاں بیٹھ کر اخبار تو نہیں پڑھ سکتے۔

Comments

- Advertisement -