تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی وجوہات بتا دیں

اسلام آباد : وزارت صحت نے کہا روپےکی قدرمیں 26فیصد کمی ، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور پلانٹس بندہونےسےچین میں اےپی آئی کی قیمتوں میں اضافہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافےکاسبب بنا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات قومی اسمبلی کو بتا تے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 26 فیصد کمی، اضافے کا باعث بنی۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت صحت نے تحریری جواب میں بتایا کہ ادویات کے لیے خام مال اور پیکنگ مواد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزارت صحت نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں اضافہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا جبکہ پلانٹس بند ہونے کے سبب چین میں اے پی آئی کی قیمتوں میں اضافہ بھی سبب بنا۔

جواب میں کہا گیا سال2016 – 17 میں صحت اخراجات جی ڈی پی کے 0.91 فیصد ریکارڈ ہوئے، مالی سال 2015 – 16 کے لیے اخراجات 0.77 فیصد تھے، روپے کے لحاظ سے مالی سال2016 – 17 میں صحت پر اخراجات291 ارب رہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا مالی سال 2015 – 16 میں 226 ارب روپے صحت اخراجات تھے، عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کےمطابق جی ڈی پی کا4 فیصد مختص  کیا جاتاہے، پاکستان میں صحت پر0.91 فیصداخراجات کیےجارہے ہیں، 2019 – 20 کے پی ایس ڈی پی میں پہلےکی نسبت زیادہ رقم تجویزکی گئی۔

اجلاس کے دور ان مہرین رزاق بھٹو کا کہنا تھا سنا ہے وزیرصحت کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ہٹایا گیا، جس پر ڈاکٹر نوشین حامد پارلیمانی سیکرٹری نے بتایاکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے مطالبہ کیاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے جبکہ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پارلیمنٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

نوشین حامد نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے میں کوئی حرج نہیں لیکن کمیٹی نے بھی تو کسی رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آجائے، پھر کمیٹی کو بھیج دیں گے۔

رکن نے سوال کیاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو مشیر قومی صحت تعیناتی کی کیا وجہ ہے، جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو بھی معاون خصوصی بنائیں، جب آپ لوگ ہر کسی کو مشیر مقرر کرتے تھے تو ہم نے کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جارہا ہے، پریشان نہ ہوں۔

Comments