پاکستان میں آنے والا زلزلہ نیپال میں آنے والے زلزلے کا مجموعی نتیجہ ہے، ماہرین -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں آنے والا زلزلہ نیپال میں آنے والے زلزلے کا مجموعی نتیجہ ہے، ماہرین

پیر کو آنے والا زلزلہ اپریل اور مئی میں نیپال میں آنے والے زلزلے کا مجموعی نتیجہ ہے اور بھارتی علاقوں کا شمال میں یوریشیا کے براعظم سے ٹکرانے کا سست عمل ہے۔ لیکن یہ براہ راست منسلک نہیں ہے.

ہولناک زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، یہ وہ علاقہ ہے، جہاں افغانستان اوربھارت کے سرحدی کونے ملتے ہیں، یہاں ہمالیہ کی فالٹ لائن بھی ہے جسے براعظموں کے ٹکرانے کی فرنٹ لائن کہا جاتا ہے۔ یہاں بہت سی چھوٹی چھوٹی ایک دوسرے سے ٹکراتی فالٹ لائنز ہیں جو مختلف سمتوں میں ایک دوسرے کو دھکا دیتی ہیں۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پیچیدہ علاقہ ہے، جہاں لاکھوں سالوں کے دوران بہت سی پلیٹیں ٹکرائی ہیں اور یہ پیچیدہ خطہ اس طرح بنا ہے۔ بہت سی فالٹ لائنوں کی میپنگ کی گئی ہے لیکن اب ان میں سے بہت سی بے حرکت ہیں لیکن اس قسم کے زلزلوں سے ان میں سے کوئی بھی حرکت میں آسکتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں