کامیڈین شفاعت علی کی اہلیہ ربیکا فریال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا رشتہ بڑی عمر کے انکل کا آیا جب وہ کلاس 6 میں تھیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ پہلی مرتبہ رشتہ کس کا آیا تھا؟
جواب میں ربیکا فریال نے بتایا کہ بڑی عمر کے انکل کا رشتہ امی نے فوراً منع کردیا تھا، آنٹی کو پتا نہیں کیا سمجھ آیا کہ وہ انکل کا رشتہ لے کر میرے لیے آگئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال شفاعت علی اور ربیکا فریال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام سید مہرز علی رکھا گیا۔
اداکارہ شرمین علی نے کہا کہ میرا جہاں سے پہلا رشتہ آیا تھا وہیں شادی ہوئی ہے لیکن پہلے پرپوزل کے ساتھ دو تین اور آئے تھے پر جو فیملی ہمارے گھر پہلے آئی تھی ان ہی کی فیملی ممبر میں بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ میری تصاویر دوست گھر لے گئی تھیں اور کہنے لگیں کہ تمہاری بہنیں بہت اچھے کپڑے پہنی ہوئی ہیں میں اپنی امی کو دکھاؤں گی، ان کی امی کے ساتھ میری جٹھانی بیٹھیں تھیں انہوں نے وہ تصاویر دیکھ کر مجھے پسند کیا تھا لیکن سب بہت جلدی ہوگیا تھا۔
اداکارہ غزالا صدیق نے کہا کہ جس شخص کا رشتہ آیا تھا ان کے نام سے کوئی گانا بھی تھا جسے میری بہنیں گاکر مجھے تنگ کیا کرتی تھیں، مجھے تو نفرت ہوگئی تھی بغیر جانے کے وہ کیسا ہے اور کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


