سبی: بلوچستان میں ایک دہشت گرد گروپ کے کمانڈر نے اپنے چھ ساتھیوں سمیت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ہتھیارڈال دئیے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم گروہ کے کمانڈرجمعہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی آئی جی سبی پولیس رینج سید اقرار الحسین جعفری کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹ کرنل احسن رضا زیدی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک قائم الدین، میونسپل چیئرمین حاجی داوٗد رند اور حکومت کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ہتھیارڈالنے والے افراد نے قرآن پرہاتھ رکھ حلف لیا کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔
ڈی آئی جی سید اقرار جعفری نے فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کو بلوچستان کے امن کے لئے صحت مند قراردیا اور ہتھیار ڈالنے والوں کو اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی ہدایت کی۔