تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

شارجہ: سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کا شہریوں پر ایک اور حملہ، پولیس نے خبر دار کردیا

شارجہ : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کو متبنہ کیا ہے کہ دوستوں اور رشتہ داروں کے نمبرز سے رقم کے مطالبے کے موصول ہونے والے پیغامات سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کی جانب سے بھیجے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے رقم کی طلبی کے لیے آنے والے پیغامات جھوٹے ہیں جو سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کی جانب سے بھیجے جارہے ہیں۔

شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کی جانب سے لوگوں کو مختلف جعلی آفرز کے ذریعے بیوقوف بنایا جارہا ہے، اس رجحان نے شارجہ کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم چلانے پر مجبور کردیا۔

جعلسازوں کی جانب سے ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کرلی جاتی ہیں، جن میں صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ شامل ہوتا ہے۔

پولیس کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکثر و بیشتر جعلساز فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے خود کو کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں، اس کے بعد کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام کو سوپر مارکیٹس کی جانب سے انعام جیتنے کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

شارجہ پولیس کے کیپٹن محسن محمد کا کہنا تھا کہ ’شارجہ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو شہریوں جانب سے دھوکا دہی اور فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

کیپٹن محسن محمد کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے سائبر کرائم کے کئی کیس کو حل کیا گیا ہے اور سائبر کرائم میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز اور ہایپر مارکیٹس کے ملازمین کا حلیہ بنایا ہوا تھا‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -