اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکو چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ قیمتوں میں اضافے کے حالیہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اس اضافے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا ہے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ غیر آئینی اور "عوام دشمن” اقدام ہے۔

درخواست میں حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان کے مطابق پیٹرولیم کی قیمتیں مقرر نہیں کر رہی، بلکہ عوام سے اضافی وصولیاں کی جا رہی ہیں۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، اس فیصلے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس سے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حالیہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں