site
stats
پاکستان

عالمی سطح پر دہشت گردی سےپاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، نثار

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے غیرممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کےلئے مشکلات اورمسائل میں اضافہ ہوگا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے سے مل کرایسی پالیسی وضع کرے جس سے غیر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے کسی غیر قانونی سلوک پران کی مدد کی جا سکے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ غیر ممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں اورانہیں بلاوجہ کی مشکلات اورمسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے بعد انسانی اسمگلرز وطن سے باہر سب سے زیادہ پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس سلسلے دو دن میں ایک واضح لائحہ عمل وزارت داخلہ کو پیش کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top