تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گرمی کا توڑ بادامی قلفہ سے

شدید گرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ایسے میں گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کی تراکیب آزمائی جا رہی ہیں۔

ایسے سخت موسم میں نظام ہاضمہ بھی الٹ پلٹ ہوجاتا ہے اور کچھ کھانے کا دل نہیں کرتا، البتہ جسم کو پانی اور غذا کی ضرورت برقرار رہتی ہے جو پورا نہ ہونے کے سبب ڈی ہائیڈریشن اور کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔

تو آج ہم آپ کو گرمی کا توڑ کرنے کے لیے مزیدار بادامی قلفے کی ترکیب بتارہے ہیں جو بنانے میں بھی بے حد آسان ہے، اور اسے کھانے کے بعد آپ یقیناً گرمی میں خاصی کمی محسوس کریں گے۔

بادامی قلفہ بنانے کی ترکیب

اجزا

کریم: 2 کپ

سویٹ کنڈینسڈ ملک: 1 ٹن

سبز الائچی: 2 سے 5عدد

بادام بغیر چھلکوں کے: 2 کپ

کھویا: حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے دودھ کو ابال لیں۔

اب اس میں چینی اور الائچی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

دودھ کو مدھم آنچ پر گاڑھا کرلیں۔

اب اس میں بادام اور کھویا ڈال کر مزید پکائیں۔

تھوڑی دیر بعد کسی ڈش میں پھیلا کر فریز کرلیں۔

جمنے کے بعد کاٹ کر سرو کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -