The news is by your side.

Advertisement

مزیدار’دم کاقیمہ‘ بنانے کاطریقہ

اتوار کا دن عموماً ہرگھرمیں روایتی پکوان بنانے کا دن ہوتا ہے اوراس دن خاتونِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ گھرکے تمام افراد کوایسا کھانا کھلایا جائے کہ وہ اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔ آپ کی اسی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پیش کررہے ہیں دم قیمہ کی ایک ایسی ترکیب کہ جس کا ذائقہ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا کہ عموماً کسی پرتکلف ریستوران کاہوتا ہے اوریقیناً آپ کے اہل خانہ آپ کے ہاتھ کا بنامزیداردم کا قیمہ کھا کرحیران رہ جائیں گے۔


دم کا قیمہ – اجزاء


آدھا کلو سے تین پاﺅ تک گوشت کا قیمہ

دو پیاز کٹی ہوئی

ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن

ایک سے دو چائے کے چمچ مرچ پاﺅڈر

حسبِ ذائقہ ہلدی

تین چائے کے چمچ دہی

ایک چائے کا چمچ خام پپیتا

دو ہری مرچیں

دو چائے کے چمچ لیموں کا رس

کوئلے کا ایک چھوٹا ٹکڑا

نمک حسب ذائقہ

ایک چوتھائی کپ تیل

چار سے پانچ لونگیں


دم کا قیمہ – طریقہ کار


پیاز، سبز مرچ اور تیل کے علاوہ قیمے میں تمام مصالحے لگا کر ڈھانپ کر کچھ گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک الگ برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری رنگ آنے تک پکائیں اس کے بعد قیمہ اس میں شامل کرکے کچھ منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں۔

کوئلے پرایک چائے کا چمچ تیل لگایا کراسے برتن میں ڈال دیں، پھر اس کو ڈھکن سے بند کرکے بیس سے تیس منٹ تک درمیانی آنچ پر دم دینے کے طریقہ کار کے مطابق پکائیں۔

پھر کوئلہ نکال کر اس میں سبز مرچوں کو شامل کریں اور پھر ڈھکن سے برتن بند کردیں اور پھر ہلکی آنچ میں اس وقت تک پکائیں جب تک وہ تیار نہ ہوجائے۔

ہرا دھنیہ، پودینہ، لیموں اور کٹی ہوئی پیاز سے اس کو سجائیں اور نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں