خشک میوہ جات موسمِ سرما کا ایک انمول تحفہ ہے ، تل بھی موسمِ سرما کی خاص سوغات میں سے ایک ہے، سردیوں میں تلوں کا استعمال بکثرت ہوتا ہے ، لوگ انہیں بھون کر، لڈوبناکر استعمال کرتے ہیں،تل بطورغذا اور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
تل کے لڈو بنانے آسان ترکیب ،جس سے آپ باآسانی لڈو گھر پر تیار کرسکیں گی۔
اجزا
سفید تل : ایک کپ
گڑ: دو کھانے کے چمچہ
گھی یا تیل : ایک چائے کا چمچہ
ترکیب
سب سے پہلے دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔
اب تل کو ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں اور مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے اور پھر نکال لیں، اب اس ہی برتن میں میں گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب گڑ میں جھانگ اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اتار لیں۔
گڑ جمنے سے پہلے ہی اس میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ہتھیلیوں پر ہلکا سا تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں۔.
مزیدار تل کے لڈو تیار ہیں۔