The news is by your side.

Advertisement

ڈبل سنچری بنانے والے انگلش کرکٹر ٹیم سے ڈراپ

کورونا وبا سے نمٹنا ذاتی طور پر لوگوں کے لیے اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ کھلاڑیوں کے لیے لگ رہا ہے۔

کوویڈ 19 سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کورونا پروٹوکولز کھلاڑیوں کے جسم میں کاٹنے کی طرح چبھ رہے ہیں۔

بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاؤنٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Jordan Cox

کینٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کرکٹر جورڈن کاز نے ریکارڈ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی تو دلائی مگر اب وہ کورونا پروٹول کی خلاف ورزی پر اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بیٹسمین نے 237 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 570 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی۔

ആദ്യം റെക്കോഡ് ഡബിള്‍ നേടി താരമായി ...

جورڈرن کاز نے کورونا پروٹوکولز کے بر خلاف شائقین کے ایک گروہ کے ساتھ تصویر کھنچوائی جو انہیں مہنگی ثابت ہوئی اور وہ اگلے میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے۔

بلے باز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تاہم انتظامیہ نے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انہیں آئیسولیشن میں جانے اور کورونا منفی رپورٹ آنے کی صورت میں ہی ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں