تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں‌ سورج کا قہر، 6 روز میں‌ 200 اموات

وشنگٹن: امریکا میں ہونے والی شدید گرمی کے باعث 6 دن میں 200 افراد کی موت واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے، متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  کیلی فورنیا کے علاقے ڈیٹھ ویلی میں آج شدت کی گرمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک روز قبل وہاں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیتھ ویلی میں 1913 کے بعد درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ گرمی کی شدت کے باعث واشنگٹن، اوریگون سمیت دیگر علاقوں میں 26 جون سے یکم جولائی تک 200 اموات ہوئیں۔

موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ کرہ ارض پر کبھی 56 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ جب زمین پر اتنا زیادہ درجہ حرارت ہوا۔

امریکا کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث فلائٹ آپریشن اور دفتری امور فی الحال معطل ہیں۔

Comments

- Advertisement -