ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں اونچی اڑان کے بعد خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں، تیل کی قیمت 96.89 ڈالر پر آگئی۔

روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں مگر چینی معیشت میں ممکنہ سست روی سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے لگی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 8 ڈالر 74 سینٹ کمی سے 100.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 9 ڈالر 34 سینٹ کمی کے بعد 96.89 ڈالر پر آگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں