The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

کراچی:جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 31 فیصد کا ‏اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ‏

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان سے ‏برطانیہ برآمدات 1 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ‏

پچھلے مالی سال جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک پاکستان سے برطانیہ کو 1 ارب 30 کروڑ 90 ‏لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

رواں مالی سال 10 ماہ میں پاکستان سے برطانیہ کو ریکارڈ برآمدات کی گئیں۔ رواں مالی سال 10 ‏ماہ میں برطانیہ سے ترسیلات زر 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ‏

انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو پھر مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی مصنوعات کی رسائی برطانیہ تک ‏مزید بڑھائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں