The news is by your side.

Advertisement

محاصل کے حصول میں 36.5 فیصد ریکارڈ اضافہ

رواں مالی سال جولائی تا نومبرایف بی آر نے محاصل کے حصول میں 36.5فیصد ریکارڈ اضافہ حاصل کر لیا۔

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 22-2021 جولائی تا نومبر میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی ‏تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایف بی آر نے 2314 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو کہ اس ‏عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 2016ارب روپے سے 298ارب زائد ہے۔

اس طرح پچھلے سال اس عرصہ میں حاصل کردہ 1695 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 36.5 فیصد اضافہ ‏حاصل ہوا ہے۔ماہ نومبر کے 408 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر نے ماہ نومبر میں 470ارب ‏روپے کا ریونیو حاصل کیا اور ہدف سے 62 ارب روپے زائد اکھٹے کئے ۔جو کہ پچھلے سال نومبرکے حاصل کردہ ‏نیٹ ریوینیو348ارب روپے کے مقابلے میں35.2فیصد زائد اضافہ ہے۔

ماہ نومبرکے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعد ‏محصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح گراس ریونیو پچھلے سال جولائی –نومبر 2020 کے1783ارب روپے کے مقابلے میں اس سال 2437ارب ‏روپے رہا اور 36.7فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ جولائی- نومبر 2021 میں123 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو ‏کہ پچھلے سال اس عرصہ میں88 ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں40.5فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔ ‏

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل کرنے کے ‏بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل کرنے کی وہی رفتار برقرار ‏رکھی ہے اور رواں مالی سال پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ حاصل ہو اہے۔

پہلے چار ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے233 ارب روپے زائد حاصل کئے ہیں۔یہ شاندار کارکردگی اس بات کا ‏ثبوت ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے 5829 ارب روپے کے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد انداز میں آگے ‏بڑھتا نظر آرہا ہے باوجود اس کے کہ اس کے سامنے کرونا وبا کے باعث درپیش مشکلات ، قیمتوں کو مستحکم ‏رکھنے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور مختلف ٹیکسوں میں دی گئی حکومت کی طرف سے چھوٹ کے ‏عوامل بھی شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں