ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی سطح 17.37فیصدکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکےدوران مہنگائی کی شرح میں 1.81فیصدکااضافہ ہوا، ایک ہفتےکےدوران 30 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ایک ہفتےکےدوران فی کلوٹماٹر کی قیمتوں میں 23روپےکااضافہ ہوا جب کہ اڑھائی کلوگھی کاٹن 31روپےاضافے سے 940 روپےتک پہنچ گیا۔
فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3.26روپےکامزیداضافہ ہوا جس کے بعد درجن انڈوں کی قیمت 182.64روپے ہو گئی۔
ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر مزید 7.26روپےمہنگا ہوا، گھریلوسلنڈر 2490 روپے سے بڑھ کر 2497 روپےکا ہو گیا۔
پیاز فی کلو69پیسےاور آلوکی فی کلوقیمت میں 1روپیہ، چکن، مٹن، دہی ودیگر اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں10.29 روپےکی کمی ہوئی، دال ماش 1روپیہ اوردال مونگ کی فی کلوقیمت میں 68پیسےکمی ہوئی۔
20کلوآٹےکےتھیلےکی قیمت میں 3.11روپےکمی ہوئی جب کہ دال چناکی فی کلوقیمت میں 42پیسےکمی ریکارڈ کی گئی۔