تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا سے صحتیابی: ویسٹ انڈین اسکواڈ واپس روانہ

کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے آخری 5 ارکان وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کوروناٹیسٹ کےنتائج منفی آنے پر روانگی ممکن ہوئی ‏ہے۔ وطن واپس جانے والوں میں کپتان شائی ہوپ، عقیل حسین، جسٹن گریوز اسسٹنٹ کوچ روڈی ‏ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ شامل ہیں۔

کورونا میں مبتلا ویسٹ انڈیز کے 4ارکان 20 دسمبر کو وطن روانہ ہوئےتھے۔ اسکواڈ کے 9 ارکان کو ‏کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا۔ کورونا زدہ ارکان مقامی ہوٹل میں ‏قرنطینہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا تھا کہ بائیو سیکیور ‏ماحول کی ‏کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بلکہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو دبئی میں کویڈ19 ‏وائرس لگا کیونکہ کچھ کھلاڑی مختلف لیگز ‏کھیل کر آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ ہوئے تھے ویسٹ انڈیز 9 دسمبر ‏کو آنے سے ‏قبل کویڈ19 ٹیسٹ دے چکی تھے پاکستان آنے کے بعد بھی دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہوئی ‏تھی سیریز ‏کیلئے مارکیٹنگ میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھے۔

Comments

- Advertisement -