تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

نمرہ کاظمی اور دعا زہرا کی بازیابی :عدالت کا آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی اور دعا زہرا کو بازیاب نہ کرانے پر آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا اور ایک بچی کو نہیں لاپا رہے، پروفیشنل کرمنلزکو کیسے پکڑیں گے؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ بدقسمتی سے نمرہ نہیں ملی، نمرہ کاظمی نے ویڈیو جاری کی ہے، نمرہ نے کہا ہے سندھ پولیس ہراساں کررہی ہے، اگر وہ آئی اور جان کونقصان ہواتوسندھ پولیس ذمہ دارہوگی، نمرہ کاظمی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروبیان قلمبند کرادیا ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا آپ کی پوری مشنری کیا کر رہی ہے، 10منٹ پہلے اس شخص کوگرفتارکیا، ہمیں کوئی ملزم نہیں بچی چاہیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت سے کھیل رہے ہیں، ہر سماعت پر نئی اسٹوری لےآتےہیں ، ایک بچی پاکستان میں ہے اور آپ اسے نہیں لاپا رہے، پھرپروفیشنل کرمنلزکو کیسےپکڑیں گے؟

عدالت نے کہا پولیس ایک نارمل بچی کوڈھونڈنہیں پارہی، پولیس بازیاب نہیں کراپا رہی توکیارینجرزکوحکم جاری کریں؟ بچی کو ڈھونڈنے کے بجائےعدالت میں ٹال مٹول کررہےہیں۔

جسٹس آغا فیصل نے تنبیہ کی کہ آپ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے، پیر سے پولیس کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کریں گے، یہ بچی کوئی تخریب کار تو نہیں معصوم بچی ہے، آپ لوگ جوکچھ کر رہے ہیں اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

عدالت نے آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو پیرکو 11 بجے طلب کرلیا اور ساتھ ہی دعا زہرا اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھی دعازہرا،نمرہ کاظمی کی بازیابی میں معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہ ہر صورت آئی جی سندھ کےخلاف براہ راست کارروائی ہوگی، اب بہت ہوگیا،آئی جی کو خود جواب دینا ہوگا۔

عدالت نےپولیس کی پیش رفت رپورٹ مسترد کردی ، جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ دعازہراکےساتھ اس کیس کوسنیں گے ، آئی جی سےکہہ دیں کہ بچیاں پیش نہ کیں توکارروائی ہوگی، پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہی یہ ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آئی جی کےخلاف کارروائی کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا، آئی جی بننے کے لیے اوربہت ہیں،پولیس عدالت کو صرف مینج کر رہی ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ دعازہرا نے کل بھی ویڈیو اپ لوڈکی، جس پر عدالت نے کہا پولیس ہمارے ساتھ مذاق کر رہی ہے کیا ہم نہیں جانتے۔

Comments