تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کویتی فوج میں خواتین کی بھرتیاں، شرائط جانیے

کویت میں خواتین کے لیے تاریخی فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہونے پر پہلی بار فوج میں خواتین ‏کی بھرتیاں شروع ہو گئیں۔

کویتی میڈیا کے مطابق ملک کے اہم ترین ادارے یعنی فوج میں آئندہ اتوار سے خواتین کی ‏باضابطہ بھرتیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

گریجوویٹ، ڈپلومہ ہولڈرز، بارہویں، گیارہویں یا اس سے کم درجے کی تعلیمی قابلیت رکھنے والی ‏خواتین نان کمیشنڈ آفیسر اور آفیسر کے لیے درخواستیں دے سکتی ہیں۔

بھرتیوں کے لیے امیدواروں کا شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ امیدوار ‏فوجداری کے کسی مقدے، غیراخلاقی سرگرمیوں امانت میں خیانت جیسے کسی کیس میں ‏سزایافتہ نہ ہو اور ڈگری کویت میں منظور شدہ ہو۔

بنیادی شرائط میں کویتی شہریت ہونا، عمر کی حد 18 سے 26 برس، امیدوار خواتین کا صحت مند ‏ہونے کے ساتھ باکردار ہونا بھی ہے۔

دو ماہ قبل نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد زبیر العلی الصباح نے کویتی خواتین کی ‏قومی فوجی سروس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے سے متعلق وزارتی فیصلہ ‏جاری کیا تھا، ابتدائی مرحلے میں خواتین طبی اور فوجی امداد کے شعبے میں اپنی خدمات ‏سرانجام دینگی۔

فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ کویتی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے، انہوں ‏نے فوج میں سخت حالات میں کام کرنے کے لئے کویتی خواتین کی صلاحیت کے بارے میں اعتماد ‏کا اظہار بھی کیا۔

کویت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے یہ بڑی پیش رفت قرار دی جارہی ہے، اس سے قبل ‏سال دو ہزار پانچ خواتین کو ووٹ ڈالنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کا بل منظور کیا گیا ‏تھا،چار سال بعد چار خواتین امیدواروں نے پچاس میں سے چار پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل ‏کی تھی۔

بعد ازاں سال دوہزارآٹھ میں سعد عبداللہ اکیڈمی فارسیکورٹی سائنسز نے کویتی پولیس فورس میں ‏خواتین کی شمولیت کے دروازے کھول دیئے تھے، اسی سال مئی میں سات نئی خواتین ججوں کو ‏شامل کیا گیا تھا جس کے بعد کویت میں خواتین ججوں کی تعداد 15 ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -