وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں ٹریفک حادثات پر کہا ہے کہ جن ڈرائیورز کے پاس لائسنس ہے ان میں زیادہ تر نے ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔
سینیٹ میں بلوچستان ہائی وے پر حادثات سے کئی اموات اور زخمیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2023-24 میں بلوچستان قومی شاہراہوں پر حادثات میں کمی ہوئی، مواصلات میں کرپشن ہو رہی ہے اور این ایچ اے میں بھی کرپشن ہے۔
علیم خان نے کہا کہ وزارت مواصلات کے گزشتہ 3 ماہ کا جواب دے سکتا ہوں، گزشتہ ادوار کا میں جوابدہ نہیں ہوں، حادثات کی وجہ تیز رفتاری، قوائد و ضوابط کی پابندی نہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراؤں پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے 2500 موٹروے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا اشتہار دیا ہے، بلوچستان میں این ایچ اےکی شاہراؤں پرایک بھی ٹول پلازہ نہیں صوبائی حکومت ہمارے ساتھ مل کر مسئلےکاحل تلاش کرے۔