تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

متحدہ عرب امارات میں استعمال شدہ پانی دوبارہ استعمال ہوگا، پالیسی متعارف

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں اب استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی پالیسی متعارف کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شعبہ برائے توانائی نے ’’استعمال شدہ پانی کو زیر استعمال‘‘ بنانے کی پالیسی متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب امارات میں پانی کو ری سائیکل کر کے قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔

شعبہ توانائی کے ڈائریکٹر نے پانی کو دوبارہ قبل استعمال بنانے کے حوالے سے پالیسی کا اعلان ایک ورک شاپ کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم زیر زمین پانی کو پینے اور استعمال کرنے کے قابل بنائیں گے جس کے لیے تمام سیکٹرز کو اپنی خدمات پیش کرنا ہوں گی۔

پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، حکام نے مختلف کمپنیوں سے ملاقات کی اور انہیں پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تعاون طلب کیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ابوظہبی کی سیوریج سروسز کمپنی اور دیگر نجی کمپنیوں کو باقاعدہ لائسنس کا اجرا بھی کیا گیا جس نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کام شروع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی اقدام کا مقصد 2036 کے حوالے سے حکمت عملی بنانا ہے کیونکہ عالمی اداروں نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ ریاست میں شدید قحط سالی پڑ سکتی ہے۔

پانی کو قابل استعمال کیسے بنایا جائے گا؟

گھروں، صنعتوں سے نکلنے والے سیوریج کے پانی کو  ندی نالوں کے قریب پلانٹ نصب کر کے اُن میں جمع کیا جائے گا اور یومیہ ہزاروں ٹن پانی کو قابل استعمال بنایا جائے گا، پینے کا پانی ماہرین کی رپورٹ کے بعد گھروں کو فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں