The news is by your side.

آئندہ 36 گھنٹے میں 200 ملی میٹر بارش کا امکان، ریڈ الرٹ جاری

حیدر آباد : صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں دو سو ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے برسات کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حیدر آباد میں آئندہ 36 گھنٹے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دکاندار مٹی کی بوریاں لگانے کیساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گوداموں اور کارخانوں کیلئے خصوصی انتظامات کرکے رکھیں۔

انتظامیہ نے تاجر برادری سے بھی درخواست کی کہ آئندہ دو روز دوپہر تین بجے کاروبار بند کردیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہدادکوٹ کا خضدار سے زمینی رابطہ کٹ کے رہ گیا۔۔

موٹر وے بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ ٹھٹھہ کا شاہی بازار بھی ڈوب گیا اور پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں