جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13ویں ریڈ بک جاری کردی، جس میں مطلوب 143 اسمگلرز کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں 13ویں ریڈ بک جاری کردی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریڈ بک میں مختلف مقدمات میں مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گوجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، جبکہ ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، کوہاٹ زون کو 6 جبکہ بلوچستان اور کے پی زون کو ایک، ایک اسمگلر مطلوب ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 2023 کی ریڈ بک میں شامل 51 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں