منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

گوئٹے مالا سٹی: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا سٹی میں طیارہ فضا میں کرتب دکھانے کی تقریب کے دوران قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیاروں کی گھن گھرج اور دہل دہلا دینے والے کرتب دکھانے کے ایک مقابلے کی پریکٹس جاری تھی اس دوران ریڈ بل ٹیم کا طیارہ زمین پر قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں پائلٹ کے علاوہ پریکٹس دیکھنے والی دو خواتین بھی زد میں آکر ہلاک ہوئیں ہیں تاہم سرکاری سطح پر ہلاک والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تقریب کی انتظامیہ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو فوری طور پرملتوی کردیا۔

طیارہ کو ایک ماہر پائلٹ اُڑا رہا تھا اس لیے ایئرو کلب میں حادثے سے بچاؤ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا سامان موجود نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں