تازہ ترین

کراچی : ریڈ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا یونیورسٹی پروفیسر پر تشدد

کراچی : شہر قائد میں چلنے والی ریڈ بس سروس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جلاد بن گئے، داؤد یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔

واقعے کا مقدمہ پروفیسر ڈاکٹرعاطف جمیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مذکورہ مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا، جس میں جان سے مارنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

متاثرہ پروفیسر نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر کلفٹن سے یونیورسٹی کے لیے ریڈبس میں بیٹھا تھا، کنڈیکٹر کو کرائے کے لیے10روپے کے5 نوٹ دیئے۔

کنڈیکٹر نے ایک نوٹ واپس کرکے کہا کہ یہ نہیں دوسرا نوٹ دیں اس پر ٹیپ لگی ہے، جس پر میں نے ہزار کے نوٹ کا کھلا نہ ہونے کا کنڈیکٹر کو بتایا۔

کنڈیکٹر نے کہا کہ10 روپے دیں ورنہ بس سے اتار دیں گے جس پر اس سے تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں کنڈیکٹر نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ شہری ڈاکٹر عاطف جمیل داؤد یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -