اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

’مجرم تنظیم سابق خفیہ ایجنٹ کے پیچھے پڑ گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’ریڈ رائٹ ہینڈ‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ریڈ رائٹ ہینڈ‘ کا ٹریلر ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجرم تنظیم سابق خفیہ ایجنٹ کے پیچھے پڑ گئی۔

تنظیم سابق خفیہ سے سوال کرتی ہے کہ ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ سسپنس سے بھرپور فلم 23 فروری کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس کیلیے مداح پُرجوش ہیں۔

متعلقہ: ’سنسان جنگل میں بیوہ خاتون کا مرے ہوئے شوہر سے سامنا‘

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ایشوم نیلمز اور ایان نیلمز نے انجام دیے۔ کاسٹ میں اورلینڈو بلوم، اینڈی میک ڈویل اور گیریٹ ڈیلاہنٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ جوناتھن ایسلی اس کے رائٹر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں