The news is by your side.

Advertisement

فکس اٹ کے عالمگیرخان پرفردِ جرم عائد

کراچی: فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان کو ریڈ زون میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پران کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

عالمگیرخان کے ہمراہ ان کے دو ساتھیوں پرریڈ زون میں واقع وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرا پھینکنے کے جرم میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

عالمگیرخان 25 فروری کو شہر بھر میں کچرے کے انبار کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے کچرے سے بھری ٹرالی لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے، اس موقع پرحکومت کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اورسی ایم ہاوٗس کی شاہراہ رکاوٹیں لگا کربند کردی گئی تھی۔

پولیس نے عالمگیرکو ریڈزون کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتارکرلیا تھا ، تاہم اگلے دن انہیں ضمانت مل گئی تھی۔

عالمگیرخان کی اس مہم کوشہریوں کی جانب سے بھرپورپذیرائی ملی اورعوام نے انہیں بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں