ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

خوشخبری! بجلی کی قیمت میں زبردست کمی

اشتہار

حیرت انگیز

صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4روپے 40 پیسے سستی کر دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نئے ٹیرف کے حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 301 سے 400یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ گھریلو صارف کیلئے 1 روپے 53پیسے کمی کی گئی ہے۔

ماہانہ 401سے 500یونٹ استعمال پر 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جب کہ 501سے 600 یونٹ استعمال پر 1 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

ماہانہ 601 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ91 پیسے اور ماہانہ 700یونٹ سے زائد استعمال پر 49پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

دوسری جانب نیپرا نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کردیے. نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لگائے گئے ہیں۔

اس سے قبل 300 یونٹ سے زائد استعمال پر نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔

ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجر عائد کیے گئے ہیں جبکہ ماہانہ 200 یونٹ بجلی کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فکسڈ چارجز کی مد میں 300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح ماہانہ 300 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے جبکہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے کیے گئے ہیں۔

401 سے 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کردیے گئے ہیں۔

ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں