پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ملازمین کیلئے فری بجلی یونٹس کی سہولت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے ملازمین کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس کی سہولت مستقل طور پر ختم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے مفت بجلی کی فراہمی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا وزیراعظم کی قیادت میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کے مفت یونٹس ختم کیے ہیں۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ فری یونٹس کا خاتمہ پاکستانی عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، جسے پورا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ "اللہ تعالیٰ نے عوامی مطالبہ پورا کرنے کا اعزاز ہمیں عطا فرمایا ہے”، انھوں نے اس عزم ظاہر کیا کہ ملک و قوم کی بہتری اور معیشت کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری اقدامات درکار ہوں گے، حکومت وہ بلا جھجھک کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں