جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

غزہ کی حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کا ہے، اماراتی وزیر ریم الہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کا حق ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی سے جاری ایک بیان میں اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صرف انسانی امداد کے اقدامات کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں عارضی انتظامیہ کی باتیں صرف مذاکرات تک محدود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے کسی امن منصوبے میں اصلاحات کے بعد ہی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دو سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا ہے، گزشتہ روز 50 فلسطینیوں کی غزہ سے آمد و رفت ہوئی، جب کہ غیر ملکی صحافیوں کو رفح کراسنگ سے غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رفح کراسنگ کے کھلنے سے یومیہ 150 فلسطینیوں کو غزہ سے جانے اور پچاس فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ہوگی، اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر قبضہ کر کے اسے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے رفح بارڈر کھولے جانے کے بعد ہزاروں بیمار اور زخمی فلسطینی فوری طبی امداد کے لیے غزہ سے باہر جانے کے منتظر ہیں، رات گئے خان یونس میں ہلال احمر کے اسپتال میں زیر علاج فلسطینی اور ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی منتقلی کے انتظار میں رہے، لیکن اسرائیل افواج کی سخت اسکریننگ اور چیکنگ کیعمل سے مریضوں کی منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے۔

امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، صدر ٹرمپ

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جب رفح بارڈر بند تھا تو ایک ہزار 268 افراد غزہ میں طبی منتقلی کے انتظار میں جاں بحق ہوئے، اگر مزید فلسطینیوں کو فوری طور پر باہر جانے کی اجازت نہ دی گئی تو تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں