بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11: ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے ریزا ہینڈرکس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے جنوبی افریقی بیٹر ریزا ہینڈرکس کو جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا ہے، جانسن چارلس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل میں مہم کا آغاز 27 مارچ کو کرے گی، کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان برقرار

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 میں ڈیوڈ وارنر کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ:

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ ورنر، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عاقب الیاس، خزیما بن تنویر، ریزا ہینڈرکس، محمد وسیم، احسان اللہ، اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں