تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد : ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کسی جج کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، اسپیکر کے خلاف غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بعض میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے کسی بھی جج کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر فاروق کے مطابق ترجمان نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی خبروں سے اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے لہٰذا میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایسا کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ آج الیکٹرانک میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور پاناما بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کردیا ہے، جس کی اب باضابطہ طور پر تردید کردی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -