اشتہار

پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام۔۔۔ ریفائنریوں نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریفائنریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موٹراسپرٹ کی قیمتوں کا نظرثانی شدہ طریقہ کار فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ریفائنریوں نے قیمتوں کے نئے فارمولےکےخلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو خط ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نئے پرائسنگ میکنزم سے ریفائنریوں کو 49 روپے فی لیٹر تک نقصان ہو گا۔

ریفائنریوں نے حکومت سے 7مارچ 2026 کا پرائسنگ فارمولا بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئے پرائسنگ میکنزم پرنظرثانی کی درخواست کر دی۔

نئے فارمولے کے تحت پٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان

مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں کے نئے نظام سے ریفائنریوں کی مالی مشکلات بڑھنےکاخدشہ ہے۔ ریفائنریوں نے قیمتوں کے نئے فارمولے کو سرمایہ کاری کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قیمتوں کے نئے نظام سے ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ریفائنریوں سےمشاورت کےبغیر قیمتوں کا نیاطریقہ کار نافذ کیا ہے نئے پرائسنگ میکنزم سے مقامی سطح پر پٹرول کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریفائنریوں نےنئےقیمتوں کے نظام کو معاہدوں اور پالیسی کے منافی قرار دے دیا۔

ریفائنریوں نے حکومت سے قیمتوں کے نئے نظام پر نظرثانی اور اوگرا کو قیمتوں کےنظام میں اصلاحی اقدامات کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اٹک، نیشنل اور پاکستان ریفائنری سمیت 4 ریفائنریوں نے وزیرپٹرولیم کو مشترکہ خط لکھا ہے جس میں لپا گیا کہ پٹرولیم لیوی کی رقم اب ریفائنریوں سے براہ راست وصول کی جارہی ہے، نئے پرائسنگ میکنزم سے ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نئے نظام سے ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ریفائنریوں نے 31 اکتوبر 2026 سے پہلے نافذ قیمتوں کا فارمولا بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں