The news is by your side.

Advertisement

سندھ پولیس میں آئی ٹی کا شعبہ قائم، نئی ایپلی کیشن “پولیس فار یو” بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے پہلے بڑے قدم کے طور پر سندھ پولیس میں انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے منصوبے کے سلسلے میں پہلا بڑا قدم اٹھا لیا گیا، ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئی ٹی شعبے کے لیے 6 نئی پوسٹیں بھی قائم، ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات آئی جی سندھ کے پاس ہوں گے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے تمام تر ریکارڈ کو اب آن لائن کیا جائے گا اور ایف آئی آرز سمیت پورا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔

سندھ پولیس کے آئی ٹی شعبے کے لیے 6 نئی پوسٹیں بھی قائم کر لی گئی ہیں، جن پر ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات آئی جی سندھ کے پاس ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں آئی ٹی کیڈر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس میں آئی ٹی کیڈر بھی آئی جی سندھ کے ماتحت کام کرے گا۔

نئی ایپلی کیشن “پولیس فار یو” 

کراچی پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے نئی ایپلی کیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا، نئی ایپلی کیشن “پولیس فار یو” کے نام سے بنائی جا رہی ہے، جس کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایپ میں ایمرجنسی 15 کال، کریکٹر سرٹیفکیٹ، دستاویزات کھونے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے متعلق معلومات ہوں گی۔


یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ


واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو سندھ حکومت نے محکمۂ پولیس میں اصلاحات کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کیا تھا، فیصلے کے مطابق پولیس کا پرانا تفتیشی نظام ختم کر کے آپریشن اور انویسٹی گیشن کے شعبوں کو الگ الگ کیا جانا ہے۔

پولیس اصلاحات کے مطابق ریجنلز سطح پر 6 انویسٹی گیشن ریجنز قائم کی جائیں گی، ان ریجنز میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں