تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فریج میں رکھے چاول فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں

کراچی : طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فریج میں رکھے ہوئے چاول کھانے سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ ہے۔

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جس کی غذا میں چاول لازمی جز کے طور پر شامل نہ ہو اور روایتی کھانوں میں بھی بریانی سب سے مرغوب اور لذیذ ترین غذاؤں میں پسندیدگی کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر اوقات گھر میں رکھے ہوئے پرانے چاول (جو فریج میں محفوظ کیے جاتے ہیں) مضر صحت بھی ہوسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بچے ہوئے چاول فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا خطرناک نہیں بلکہ اہم یہ بات ہے کہ اسے پکانے کے بعد محفوظ کیسے کیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چاول جتنا زیادہ معمول کے درجہ حرارت پر پکتے ہیں وہ صحت کےلیے اتنے ہی خطرناک ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جب چاول کچے ہوتے ہیں تو اس میں فوڈ پوائزننگ والے جرائثم ہوتے ہیں جو پکنے کے بعد کسی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین خوراک اور سائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ اگر چاولوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جائے تو اس میں سے آرسینک کی 80 فی صد مقدار کم ہو جاتی ہے اور صرف اتنی مقدار رہ جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -