جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

مسلمانوں کو مہاجر بنانے والے دہشت گرد ہیں، آکسفورڈ پروفیسر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر طارق رمضان نے امریکا میں مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی اور مسلمانوں کے خلاف بیان پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسلامیات پڑھانے والے پروفیسر طارق رمضان نے مسلمان مہاجرین کو دہشت گرد قرار دینے والے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مہاجر دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گرد وہ ہیں جن کے ظلم و ستم سے مسلمانوں نے ہجرت کی‘‘۔

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمان مہاجرین کے خلاف بیانات دیے اور انہیں ثابت کرنے کے لیے صدارت سنبھالتے ہی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت 7 مسلم ممالک کے مہاجرین کے امریکا داخلہ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکا میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس اقدام کو جرم قرار دیتے ہوئے ٹرمپ سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تاہم عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے اس حکم کو معطل قرار دیا جس کے بعد مہاجرین کے ویزوں کی منسوخی کے احکامات معطل ہوگئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں