تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پولیو ویکسین سے انکار موذی وائرس کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا

اسلام آباد: پولیو ویکسین سے انکار ملک میں موذی وائرس کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہزاروں والدین کے پولیو ویکسینیشن سے انکار کا انکشاف ہوا ہے، پولیو قطرے پلوانے سے انکاری بیش تر والدین کا تعلق سندھ سے ہے۔

رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم دو سے انتیس جنوری تک تین مراحل میں منعقد ہوئی تھی، وزارت صحت کے ذرائع سے موصول ہونے والے قومی پولیو مہم کے نتائج کے مطابق 62411 والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔

ویکسینیشن سے انکاری بیش تر والدین کا تعلق سندھ سے ہے، ذرائع کے مطابق سندھ میں 37008 جب کہ خیبر پختون خواہ میں 20305 والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کیا۔

بلوچستان میں 4902، وفاقی دارالحکومت میں 141، پنجاب میں 36 جب کہ آزاد کشمیر میں 19 والدین نے پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایسٹ میں 2.4 فی صد، کورنگی میں 1.2، کراچی ساؤتھ 1.1 جب کہ کیماڑی میں 1.3 فی صد، کراچی سنٹرل میں 1.7، اور ملیر 0.9 فی صد والدین نے پولیو ویکسین سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران حیدر آباد کے 0.2 فی صد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔

Comments

- Advertisement -