ملتان:شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگادی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ طاہر خان نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ نیو ملتان کی حدود میں واقع پیرا غائب روڈ پر پیش آیا، اسی روڈ پر لڑکی کا گھر ہے، بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کی آپس میں دوستی تھی، لڑکا جب لڑکی سے اس کے گھر ملنے آیا تو وہاں دونوں کا جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی نے مشتعل ہو کر 30 سالہ رمضان پر پٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگادی۔
لڑکے کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ لڑکے کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشں ناک ہے۔
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پہنچی اور تفتیش شروع کی تو اسے پتا چلا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے غصے میں آکر اسے آگ لگادی۔