تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’رجیم چینج امریکی فارن پالیسی ہے اور ہمارے رولرز ملوث ہوتے رہے ہیں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رجیم چینج امریکی فارن پالیسی ہے اور ہمارے رولرز ملوث ہوتے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی دھمکیاں امریکا کا طریقہ ہے، امریکا کی روایت رہی ہے جو ملک کمزور ہوگا وہ رجیم چینج کا مطالبہ کرے گا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پچھلے دنوں امریکی صدر بائیڈن نے ترکی کو دھمکی دی، امریکا نے دھمکی دی کہ پیوٹن کو ہٹاؤ روس میں رجیم چینج کرو۔

انہوں نے کہا کہ رولنگ کی کوئی وجہ ہوتی ہے، سپریم کورٹ کون ہوتی ہے کہنے والی ساڑھے دس بجے ملنا ہے، سازش ہوئی ہے تحریک عدم اعتماد کو مسترد ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جوڈیشل کو ہے، سپریم کورٹ پارلیمان کوعدم اعتماد پرووٹنگ تک کی ہدایات دے رہی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ میں کیوں بلایاگیاتھا، سازشیں ایسے ہی نہیں ہوتی ہرچیزکا دوسری چیز سے کنکشن ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر تین ماہ میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کراسکتے تو مستعفی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سازش ہوئی ہے، تحریک عدم اعتماد کومسترد کرنا چاہیے، 7 مارچ کو مراسلہ آتا ہے اور 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش ہوتی ہے، ڈالرز پھینکے جاتے ہیں، لوگوں کو سندھ ہاؤس میں بند کیا جاتا ہے یہ سازش نہیں تو پھر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -