site
stats
پاکستان

اسلام آباد میں کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٗ کا علاقائی مرکز قائم

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور کیمیائی ہتھیاروں کے سدباب کی تنظٰیم (او پی سی ڈبلیو) کے ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی دارالحکومت میں علاقائی مرکز کا افتتاح کردیا۔

دفترِ خارجہ کی جانب ست جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے علاقائی مرکز کا قیام کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی خاطر اٹھایا جانے والا اہم قدم ہے۔ یہ علاقائی مرکز جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور سنٹرل ایشیا کے ممالک کوتربیت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر طارق فاطمی نے علاقائی مرکزکے قیام کے لئے اسٹریٹیجک پلان ڈیویژن، نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائینٹیفک کمیشن اور سائسن اور ٹیکنالوجی کی تنظیم برائے دفاع کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر تنظیم کے سفیر احمد اژوم سو نے اس سنٹر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں تعاون کو سراہا۔

بعد ازاں دونوں رہنماوٗں نے سنٹر میں جاری کورس میں شرکت کی اور کورس کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top