تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘علاقائی پروازیں بند نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ لینڈ کرنے کے بعدزمین سے ٹکرایا تو دوبارہ کیوں ٹیک آف ہوا؟ اس معاملے کی انکوائری ہوگی۔

طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ تحقیقات میں کسی کےساتھ بھی نرمی نہیں برتی جائے گی، طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ہر پہلو کو مدنظر رکھاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پروازیں بند نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی البتہ بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں پر صوبوں کو زیادہ خدشات ہیں، سوچ یہ ہےکہ ڈومیسٹک فلائٹ کو بڑھایاجائےگا جب کہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر بھی غور و فکر کیاجارہاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنیوالےماہرین کی کارکردگی سےمطمئن ہوں، ماہرین انکوائری کررہےہیں ان کی فائنڈنگ پرعملدرآمد ہوگا، فرانسیسی حکام ثبوت لے کرجائیں گےڈی کوڈ کریں گے سب سامنے آجائے گا، ثبوتوں کےذریعےڈیٹا اور وائس کنورزیشن کی تحقیقات ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یقین دلاتاہوں کہ طیارہ حادثےکی بالکل شفاف انکوائری ہوگی، تمام طیاروں کے حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے رکھیں گے، حادثےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 22جون کو پارلیمنٹ اور عوام کےسامنےلائی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے بعد51میتوں کو شناخت کرکے لواحقین کودےدی گئیں، لواحقین کا مؤقف یہی ہے کہ جلد میتیں حوالے کی جائیں ہم سب کی پوری کوشش ہے کہ ڈی این اے کےبعدجلد میتیں حوالے کی، طیارہ حادثے پرحکومت کی طرف سے10لاکھ روپےفی کس کااعلان کیاگیاہے۔

Comments

- Advertisement -