جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی۔

مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں