تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں اور غیر قانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن

وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دو روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد متعلقہ حکام نے شہریوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانون پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں۔

اس سلسلے میں ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور تفصیلات پولیس کو فراہم کریں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی رہائش دینے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

حکام نے کے مطابق اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے متبادل جگہ بھی تلاش کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -