خیبرپختونخوا حکومت نے کیلاش برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کےلیے بل پیش کر دیا۔
صوبائی وزیربلدیات میناخان آفریدی نے کیلاش میرج بل 2026اسمبلی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیلاش قبیلے میں شادی کےلیے دونوں فریقین کی باقاعدہ رضامندی لازمی ہو گی۔
شادی کےلیے ذہنی صحت اور کم از کم عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق کیلاش برادری میں کزن کے ساتھ شادی پر مکمل پابندی ہو گی۔
کیلاش روایات خلتباری اور مُرّات کو قانونی تحفظ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور مقامی سطح پر مقرر کردہ رجسٹرار کے ذریعے شادی کی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔
شادی اور طلاق کا تمام ریکارڈ باقاعدہ سرکاری دفاتر میں رکھا جائے گا جب کہ طلاق، خلع اور علیحدگی کا فیصلہ کیلاش روایات کے مطابق کیا جائے گا۔
Dollar and Other Currency Rates Today in Pakistan
شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کے جائیداد کے حقوق روایتی نظام کے تحت ہوں گے۔ غلط معلومات دینے یا قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا دی جائے گی۔
اسپیکر نے کیلاش میرج بل مزید مشاورت کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔


