جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر عمران خان کا ریحام خان کو خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پر فخر ہے،لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے پروٹیکشن یونٹ ( زمونگ پراجیکٹ) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے سڑکوں پر بے دربدر پھرنے والے بچوں کی ذمہ داری لی ہے۔ جو قابل فخر ہے۔

انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لاوارث بچوں کیلئے ریحام خان نے آواز اٹھائی، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جاتا ہے لیکن ہم ابھی تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکے اس لئے اب ہم نے لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کو ترجیح دینی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم سوچ پر بنا تھا، پاکستان جس نظرئیے پر بنا تھا اس پر واپس آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا چاہئے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں